مسلم لیگ ن نے آزاد امیدوار کی حمایت کر دی


پتوکی: مسلم لیگ ن نے پنجاب کے علاقے پتوکی میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر آزاد امیدوار کی حمایت کر دی۔

پنجاب کے علاقے پتوکی میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 183 پر مسلم لیگ ن نے سابق صوبائی وزیر و آزاد امیدوار سردار آصف کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 پر معروف سیاسی شخصیت اعجاز ڈیال نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا۔

صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 183 پر کھڑے ہونے والے آزاد امیدوار اور سابق صوبائی وزیر سردار محمد آصف نے حمایت پر لیگی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی تھانہ کچہری کی سیاست نہیں کی اور عام انتخابات میں کامیاب ہو کر عوامی خدمت کے سلسلے کو جاری رکھوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اس قبل بھی اپنے حلقے میں بے شمار ترقیاتی کام کروائے اور دل سے عوام کی خدمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا کلاشنکوف کلچر ختم کرنے پر غور

قبل ازیں لاہور کی معروف سیاسی شخصیت اعجاز ڈیال نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی اور لاہور کے قومی و صوبائی حلقوں میں کھڑے ہونے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمایت کا یقین دلایا۔

اعجاز ڈیال نے مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی کے امیدوار سردار ایاز صادق ، صوبائی اسمبلی کے امیدوارسہیل شوکت بٹ اور حبیب اعوان کی حمایت کا اعلان کیا۔  شہباز شریف نے اعجاز ڈیال کے فیصلے کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔


متعلقہ خبریں