کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس بڑے حادثے کا شکار ہوتے ہوتے بال بال بچ گئی جبکہ ایمر جنسی بریک لگانے کی وجہ سے کپلنگ ٹوٹنے سے ٹرین 2 حصوں میں تقسیم ہو گئی۔
ریکوڈک کو اعلیٰ درجے کے تانبے اور سونے سے نوازا گیا، مارک بریسٹو
ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس ٹرین 2 حصوں میں تقسیم ہوگئی ، جس کے باعث ٹرین بڑے حادثے کا شکار ہوتے ہوئے بال بال بچ گئی۔
ٹرین کو زور دار جھٹکا لگنے سے مسافروں میں خوف پیدا ہو گیا، ٹرین کے رکتے ہی مسافر بوگیوں سے باہر نکل آئے۔
جے یو آئی شیرانی گروپ کا پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد ختم کرنے کا اعلان
حادثہ ایمر جنسی بریک لگانے کی وجہ سے کپلنگ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا جبکہ قراقرم ایکسپریس کا حادثہ لاہور آتے ہوئے گوجرہ کے قریب پیش آیا۔
ٹرین انتظامیہ نے بتایا کہ قراقرم ایکسپریس حادثے میں تمام متاثر محفوظ رہے، مسافروں کو جلد ضروری مرمت کے بعد لاہور روانہ کر دیا جائے گا۔