شاہ محمود اپنا گروپ بنانا چاہتے تھے، جیل میں ملاقات انکی خواہش پر ہوئی، عمران اسماعیل

شاہ محمود اپنا گروپ بنانا چاہتے تھے، جیل میں ملاقات انکی خواہش پر ہوئی، عمران اسماعیل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما عمران اسماعیل نے انکشاف کیا ہے کہ وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اپنا گروپ بنانا چاہتے تھے۔

عمران اسماعیل کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ‘میری شاہ محمود قریشی سے جیل میں ملاقات ان کی خواہش پر ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ریکارڈ کی درستگی کرنا چاہتا ہوں، میں نے شاہ محمود قریشی سے کبھی پی ٹی آئی چھوڑنے کی بات نہیں کی’۔

تحریک انصاف کے سابق رہنما نے مزید کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی اپنا گروپ بنانا چاہتے تھے جس پر ساتھ دینے سے معذرت کی۔

عام انتخابات 2024: وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو مور کا نشان الاٹ

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وفاقی وزیر شاہ محمود نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی چھوڑنے والوں نے اڈیالہ جیل میں اُن سے ملاقات کی تھی۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ عمران اسماعیل، فواد چوہدری، عامر کیانی اور مولوی محمود اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے آئے تھے اور کہا تھا کہ پارٹی چھوڑ دو، ہم الیکشن لڑیں گے اور آزاد حیثیت میں لڑیں گے۔


متعلقہ خبریں