چین میں کرائے کے گھر میں رہائش اختیار کرنے کے بجائے ایک خاندان نے لگژری ہوٹل کے کمرے میں مستقل سکونت اختیار کرلی۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق 8 افراد پر مشتمل خاندان نے صوبہ ہینان کے شہر نانیانگ کے ایک لگژری ہوٹل میں مستقل رہائش اختیار کرلی ہے۔ خاندان کا دعویٰ ہے کہ اس طرح کوئی گھر کرائے پر لینے یا خریدنے سے کم پیسے خرچ ہوتے ہیں۔
چین میں چارج کیے بغیر 50 سال تک چلنے والی بیٹری کی نمائش
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس خاندان نے 229 دنوں سے اس ہوٹل میں کمرہ لے رکھا ہے اور غیر معینہ مدت تک رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ فیملی کے مطابق اس ہوٹل میں رہنے سے انکی زندگی بہت زیادہ آرام دہ ہوگئی ہے۔
لگژری ہوٹل کا یہ کمرہ 2 بیڈ رومز اور 1 بڑے لاؤنج روم پر مشتمل ہے جس کی قیمت 140 ڈالر فی یومیہ ہے۔ اسی قیمت میں بجلی، ہیٹنگ، پانی اور پارکنگ جیسی سہولیات بھی شامل ہیں۔