کوکنگ آئل، گھی، چینی اور سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں کمی

گھی اور کوکنگ آئل

ملک میں آلو، کوکنگ آئل، ویجیٹیبل گھی کھلا، ویجیٹیبل گھی ٹن، دال مونگ، لہسن، چینی اور سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات پاکستان کی مہنگائی پر مبنی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پیاز، ٹماٹر، جلانے والی لکڑی، دالیں، بڑا گوشت، برائیلر مرغی، ایل پی جی سلنڈر اور چاول کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ فروٹ کی قیمتوں میں ہوشربا حد تک اضافہ نے مجموعی طور پر مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

11جنوری 2024 کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 16.44فیصد جبکہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں یہ شرح01.36فیصد بڑھ گئی ہے۔

ملک کے 17بڑے شہروں سے 51اشیا کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے 21اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور 8اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 22اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

اس ہفتہ کے دوران ملک میں پیاز، ٹماٹر، انڈے، کیلا، دال چنا، دال ماش، دال مسور، بڑا گوشت، برائیلر مرغی، گڑ، آٹا، چاول اری9 /6، باسمتی چاول، جلانے والی لکڑی، ایل پی جی سلنڈر، کپ چائے، جارجٹ، چائے کی پتی، الیکٹرک چارجز، انرجی سیور اور ماچس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

پشاور میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 100 روپے کا اضافہ

رپورٹ کے مطابق آلو، کوکنگ آئل، ویجیٹیبل گھی کھلا، ویجیٹیبل گھی ٹن، دال مونگ، لہسن، چینی اور سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

جبکہ ڈبل روٹی، چھوٹا گوشت، پلیٹ بیف، پلیٹ دال، سگریٹ، سرخ مرچ پسی، تازہ دودھ، دہی، خشک دودھ، لان پرنٹڈ، کلاتھ، شرٹنگ، نمک، گیس چارجز، مردانہ و زنانہ سینڈلز، چپلز، صابن، پٹرول سپر، ہائی سپیڈ ڈیزل، اور لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

 


متعلقہ خبریں