تحریک انصاف کی امیدوار نے بلے کی جگہ بلے باز کا نشان مانگ لیا، جس سے پی ٹی آئی کا پلان بی سامنے آ گیا۔
تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں کوپی ٹی آئی نظریاتی کے ٹکٹس جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے، پی ٹی آئی نظریاتی کا انتخابی نشان بلے باز ہے۔
اس حوالے سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام امیدوار تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹس آر اوز اور ڈی آر اوز کے دفاتر میں جمع کرائیں۔
پی ٹی آئی میں لوگ الیکشن سے نہیں سلیکشن سے آئے، چیف جسٹس
پی ٹی آئی نے بلے کا نشان نہ ملنے کی صور ت میں پلان بی پر عملدرآمد شروع کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف نظریاتی گروپ کا انتخابی نشان بیٹس مین اپنے تمام قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو جاری کردیا تھا۔
پی ٹی آئی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ کوئی آپ کا ٹکٹ جمع نہیں کرتا توڈسٹرکٹ، صوبائی اور سنٹرل الیکشن کمیشن کو شکایت کریں۔
اپنی تحریری شکایت بھی ضلعی اور صوبائی الیکشن کمشنر کو جمع کروائیں، اس کے علاوہ کہا گیا کہ پولیس کو درخواست دیں اور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کریں اور تمام ثبوت پارٹی کو بھی جمع کروائیں۔
