ہونڈا موٹرز کا نئی کار سیریز شروع کرنے کا اعلان

ہونڈا موٹرز

جاپان کی موٹر ساز کمپنی ہونڈا موٹرز نے اپنی تیار کردہ برقی گاڑیوں کی ایک نئی سیریز2026 میں شروع کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

جاپانی خبررساں ادارے این ایچ کے کے مطابق جاپانی کار ساز کمپنی نے لاس ویگاس میں سالانہ سی ای ایس ٹیکنالوجی ٹریڈ شو میں ہونڈا زیرو سیریز کے دو کونسپٹ ماڈلز کی نقاب کشائی کی ہے۔

حکومت کا 400 ارب روپے کے اسلامک بانڈز فروخت کرنے کا اعلان

کمپنی کے مطابق عالمی ای وی مارکیٹ میں اپنے حصے کو بڑھانے کے لیے یہ پہلا قدم ہے۔

کمپنی ایشیا اور دیگر مقامات پر فروخت شروع کرنے سے پہلے شمالی امریکا میں گاڑی کا پہلا ماڈل متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

انڈس موٹرز نے پاکستان میں بنائی جانے والی اپنی پہلی ہائبرڈ الیکٹرک کار کو باضابطہ طور پر لانچ کردیا

ہونڈا موٹرز ایک ہلکی اورکارگزاری میں بہتر بیٹری کے ساتھ چھوٹے سائز کی گاڑی تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ ایک چارج پر 480 کلومیٹر سے زیادہ سفر طے کیا جا سکے۔


متعلقہ خبریں