تربت میں فائرنگ،ن لیگی رہنما میراسلم بلیدی زخمی

ن لیگی رہنما

ن لیگ کے اہم رہنما پر فائرنگ حالت انتہائی تشویشناک


سابق سینیٹر اور ن لیگی رہنما اسلم بلیدی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگی رہنما اسلم بلیدی کو 6 گولیاں لگی ہیں ، پولیس کا واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ لیگی رہنما تربت کے میر عیسیٰ قومی پار ک میں چہل قدمی کر رہے تھے جب انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔

جویریہ رؤف کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ن لیگی رہنما اسلم بلیدی کو ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کیا گیا ،تشویشناک حالت کے باعث انہیں مزید علاج کیلئے کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اسلم بلیدی سابق سینیٹر، بلوچستان کے سابق وزیر زراعت بھی رہے ہیں۔اسلم بلیدی کیچ اور گوادر سے قومی اسمبلی کی نشست 258سے بھی امیدوار ہیں۔

قبل ازیں گزشتہ روز راولپنڈی میں جمعیت علما اسلام (جے یو آئی ف) کے امیدوار کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا تھا۔

راولپنڈی میں تھانہ نصیرآباد کی حدود میں این اے 46 کیلیے جمعیت جے یو آئی (ف) کے امیدوار پر فائرنگ کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی امیدوار کو زخمی حالت میں پمز اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انکا علاج جاری ہے۔

پولیس نے بتایا کہ  مولانا ریحان جمیل پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔

یورپی یونین نے پاکستان کاجی ایس پی پلس سٹیٹس 2027 تک بڑھا دیا

خیال رہے کہ کچھ روز قبل مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سنی علما کونسل پاکستان علامہ مسعود الرحمان فائرنگ سے جاں بحق ہوگئےتھے۔

علاوہ ازیں شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کے گاؤں تپی میں سابق رکن قومی اسمبلی اور چئیرمین نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ محسن داوڑ کے قافلے پر بھی نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا۔

دوران میچ بھارتی کرکٹر ہارٹ اٹیک کے باعث چل بسا

پولیس کے مطابق محسن داوڑ الیکشن مہم کے سلسلے میں تپی جا رہے تھے کہ ان کے قافلے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ محسن داوڑ کی گاڑی کے فرنٹ اور سائیڈ شیشوں پر گولیاں لگیں، گاڑی بلٹ پروف گاڑی ہونے کی وجہ سے وہ محفوظ رہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محسن داوڑ کو قریبی محفوظ مقام پر منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں