سٹیل کی قیمت میں 7 ہزار روپے فی ٹن اضافہ

سٹیل

سریے کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی


مقامی سطح پر سٹیل کی قیمت میں 7 ہزار روپے فی ٹن اضافہ ہوگیا جس کے بعد  سٹیل کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 69 ہزار روپے پر پہنچ گئی ۔

جے ایس ریسرچ کے مطابق نئی قیمت کا اطلاق 8 جنوری سے ہو گیا ہے ، سٹیل کی نئی قیمت 2 لاکھ 62 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 69 ہزار روپے  فی ٹن  پر پہنچ گئی ۔

دوسری جانب سٹیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 4 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1246 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.84 فیصد کم ہے۔

پیوستہ ہفتے میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1256 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1192 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.20 فیصد زیادہ ہے۔

دسمبر 2023میں سیمنٹ کی فروخت میں 4.63فیصد اضافہ

پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1189 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1232، راولپنڈی 1227، گوجرانوالہ 1270، سیالکوٹ 1280، لاہور 1300، فیصل آباد 1250، سرگودھا 1232، ملتان 1257، بہاولپور1250، پشاور 1213، بنوں 1180، کراچی 1171، حیدرآباد 1180، سکھر 1250، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1205 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1170 روپے ریکارڈکی گئی۔

دوسری جانب دسمبر 2023میں سیمنٹ کی فروخت 4.63فیصد اضافہ سے 4.06ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ سال دسمبر میں 3.881ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی تھی۔

فاٹا پاٹا میں گھی اور سٹیل انڈسٹری پر سیلز ٹیکس غیر آئینی قرار

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2023کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.81فیصد کمی سے 3.536ملین ٹن رہی جبکہ دسمبر 2022میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.676ملین ٹن رہی تھی۔ دسمبر 2023میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 155.85فیصد کے نمایاں اضافہ سے 5لاکھ 24ہزار 656 ٹن رہی جو دسمبر 2022 میں 2لاکھ5ہزار061ٹن رہی تھی۔

دسمبر 2023میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی فروخت 3.012ملین ٹن رہی جو دسمبر 2022میں 3.01 ملین ٹن رہی تھی۔ اس کے مقابلے میں جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکڑیوں نے دسمبر 2023میں 20.50فیصد اضافہ سے 1.048ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی جبکہ دسمبر 2022میں جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی فروخت 0.87 ملین ٹن رہی تھی۔

پاکستان سٹیل کی مسجد میں 37 موذن اور خطیب لاکھوں میں تنخواہ

شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں نے دسمبر 2023کے دوران 2.936 ملین ٹن سیمنٹ مقامی مارکیٹ میں فروخت کی جو دسمبر 2022کی 2.956ملین ٹن کی فروخت کے مقابلے میں 0.69فیصد کم رہی۔

جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکڑیوں نے دسمبر 2023میں مقامی مارکیٹ میں 6لاکھ 73ٹن سیمنٹ فروخت کی جو دسمبر 2022کی 7لاکھ19ہزار 721ٹن فروخت سے 16.62فیصد کم رہی۔

دسمبر 2023میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکڑیوں کی ایکسپورٹ 75ہزار 967ٹن ایکسپورٹ رہی جو دسمبر 2022کی 54ہزار 427ٹن ایکسپورٹ سے 39.58فیصد زائد رہی۔

پاکستان سٹیل ملز کا مالی خسارہ ، 4 سالوں میں ہزاروں ملازمین فارغ

جبکہ دسمبر2023میں جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی ایکسپورٹ 197.87فیصد کے نمایاں اضافہ سے 4لاکھ48ہزار 689 ٹن رہی جبکہ دسمبر 2022میں جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے ایک لاکھ50ہزار 634ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں