عمران خان کا مضمون ان کی اپنی تحریر نہیں ، جیل حکام کا دعویٰ

عمران خان (imran khan)

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مضمون کے حوالے سے جیل کے حکام کا موقف سامنے آ گیا۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی جریدے میں شائع ہونے و الا بانی چیئرمین پی ٹی آئی  کا آرٹیکل ان کی اپنی تحریر نہیں۔ جیل بیرک میں بانی پی ٹی آئی کو  کاغذ اور قلم کی سہولت میسر نہیں ،  کوئی ایسا ذریعہ  انہیں میسر نہیں  کہ وہ جیل میں کچھ لکھ سکیں۔

آئی جی جیل خانہ جات فاروق نذیر نے موقف اختیار کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا مضمون تحریری شکل میں جیل سے باہر جاتا تو بڑی کارروائی ہو چکی ہوتی۔

این اے 89 سے عمران خان کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ ، 10 جنوری کو سنایا جائیگا

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے محکمہ جیل کے حکام نے تحقیقات کی تھیں، جس میں یہ بات سامنے آئی کے مضمون تحریری شکل میں اڈیالہ جیل سے باہر نہیں گیا تھا۔ جیل حکام کا موقف ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملنے والوں کا مکمل اسکین کیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں