ٹیسٹ سیریز، آسٹریلیا نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا


پاکستان نے آسٹریلیا کو سڈنی ٹیسٹ جیتنے کے لئے 130 رنز کا ہدف دیا جو آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

سڈنی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی پوری ٹیم 115 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، صائم ایوب33، بابراعظم 23، محمد رضوان 28 اور عامر جمال 18 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کے باقی کھلاڑی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی پہلی وکٹ صفر پرگر گئی، عثمان خواجہ کو ساجد خان نے آؤٹ کیا، کھانے کے وقفے تک آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 91 رنز بنا لئے تھے۔

سڈنی ٹیسٹ، پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار، کھیل کے اختتام پر68 رنز، 7 کھلاڑی آئوٹ

دوسری وکٹ ڈیوڈ وارنروارنر کی گری، انہوں نے 57 رنز بنائے اور ساجد خان کا شکار ہوئے۔اسٹیون اسمتھ نے 4 رنز اور مارنس لبوشین نے 55 رنزکے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا نے چوتھے روز پاکستان کا دیا ہوا 130 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 25.5 اوورز میں پورا کر لیا۔

عامر جمال کو مین آف دی میچ جبکہ پیٹ کمنز کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کو میلبرن ٹیسٹ میں 79رنزسے جبکہ پرتھ ٹیسٹ میں پاکستان کو 360 رنزکے بھاری مارجن سیشکست ہوئی تھی۔ آسٹریلیا نے پاکستان کو آٹھ وکٹ سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچ کی سیریز تین صفر سے جیت لی۔ اس طرح اس ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم کو وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا۔


متعلقہ خبریں