سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان کے تیسرے دن کے اختتام پر سات وکٹوں کے نقصان پر 68 رنز بنا لئے، پاکستان کی مجموعی برتری 82 رنز کی ہو گئی۔
واضح رہے سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا کی پوری ٹیم 299 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، اس پاکستان کو سڈنی ٹیسٹ میں 14 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔
دوسرے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے روک دیا گیا تھا، دوسرے دن کے اختتام پر آسٹریلیا کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے، ڈیوڈ وارنر 34 رنز بنا کر سلمان علی آغا کی گیند پر آؤٹ ہوئے تھے جبکہ عثمان خواجہ کو عامر جمال نے 47 رنز پر آؤٹ کیا۔
کھیل کے تیسرے روز آسٹریلیا کا مجموعی اسکور 187 ہوا تو اسٹیو اسمتھ 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ بھی 187 رنز پر گری، مارنس لبوشین نے 60 رنز بنائے اوروہ آغا سلمان کا شکار بنے۔
آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ ٹریوس ہیڈ کی گری انہوں نے 10 رنز بنائے۔ چھٹی وکٹ 289 کے مجموعی سکور پر گری، الیکس ہیری 38 رنز بنا کر ساجد خان کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
ساتویں وکٹ وکٹ مچل مارش کی گری انہوں نے 54 رنز بنائے اور عامر جمال کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے، ان کے بعد آنے والے کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور پوری ٹیم 299 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، مچل اسٹارک ایک رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔
آئی سی سی ایوارڈز 2023 کیلئے ابتدائی 4 کٹیگریز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا
پاکستا ن کی جانب سے عامر جمال نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور چھ کھلاڑی کو آئوٹ کیا ان کے علاوہ آغا سلمان نے دو جبکہ میر حمزہ اور ساجد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی ٹیم دوسری اننگز کے آغاز میں ہی مشکلات کا شکار ہو گئی، عبداللہ شفیق بغیر کوئی رنز بنائے آئوٹ ہو گئے۔ ان کے بعد آنے والے کپتان شان مسعود بھی وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور بغیر کوئی رنز بنائے ہیزل ووڈ کی گیند وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے، پاکستان کی ایک رنز پر دو وکٹیں گر گئیں۔
پاکستان کی تیسری وکٹ صائم ایوب کی گری انہوں نے 33 رنز بنائے، پاکستان کا مجموعی اسکور 60 ہوا تو بابراعظم بھی 23 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
صائم ایوب اور بابر اعظم کے بعد آنے والے کھلاڑی خاطر خواہ کھیل پیش نہ کر سکے، پاکستان نے تیسرے دن کے اختتام پر سات وکٹوں کے نقصان پر 68 رنز بنا لئے ہیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، مچل اسٹارک، لیون اور ٹریوس ہیڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 313 رنز بنائے تھے۔