شدید دھند کے باعث منسوخ پروازوں کا دوبارہ شیڈول جاری

CAA

شدید دھند کے باعث منسوخ پروازوں کا دوبارہ شیڈول جاری


پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شدید دھند کے باعث منسوخ کی گئی پروازوں کا دوبارہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔

نادرا نے ب فارم بنوانے کیلئے آسان طریقہ کار متعارف کرا دیا

پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے خراب موسم کے باعث منسوخ ، ڈائیورٹ اور تاخیر کا شکار فلائیٹس دبئی۔ پشاور۔ دبئی ای کے 636/637 منسوخی کے بعد کل روانہ ہوں گی۔

شارجہ۔ پشاور۔ شارجہ پی کے 257/258 پرواز منسوخ کردی گئی ہے جس کا دوبارہ شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا۔ سول ایوی ایشن حکام نے دبئی۔ پشاور پرواز پی کے 284 کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا ہے جبکہ بحرین۔ پشاور۔ بحرین پروازیں جی ایف 784/785 منسوخی کے بعد کل کے لئے ری شیڈول کر دی ہیں۔

کمپیوٹر کی بورڈ میں نئے بٹن کا اضافہ

شارجہ۔ پشاور۔ شارجہ پروازیں9556/557 منسوخی کے بعد کل کے لئے ری شیڈول کر دی گئی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ دوحہ۔پشاور۔دوحہ پرواز کیو آر 600/601 پشاور سے منسوخی کے بعد اسلام آباد سے آپریٹ ہوگی۔

اسلام آباد سے دوحہ فیری فلائیٹ آپریٹ ہوگی اورکیو آر 601 کل پشاور سے ری شیڈول کی گئی ہے اور آج کے مسافروں کو اگلی فلائیٹ سے دوحہ بھیجا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ ریاض۔ پشاور ایس وی 793 کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑدیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں