ڈالر مزید سستا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار

ڈالر

ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ، روپے کی قدر مزید بہتر ہو گئی ، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔

جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید 32 پیسے کم ہو کر 281.40 روپے پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروباری دن کے احتتام پر انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے کمی کے بعد 281 روپے 72 پیسے پر بند ہوا تھا۔

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیا

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار رہا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 103 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 64 ہزار 749  کی سطح پر پہنچ گیا۔


متعلقہ خبریں