ویزا قوانین میں تبدیلی، برطانیہ نے غیر ملکی طلبہ کو اہلخانہ کو ساتھ لانے سے روک دیا


برطانوی وزارت داخلہ نے غیر ملکی طلبہ کو اپنے اہلخانہ کو برطانیہ میں لانے سے روک دیا۔

وزٹ ویزا قوانین میں ترمیم کے بعد یکم جنوری 2024سے برطانوی سٹوڈنٹ ویزا کے قوانین میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

نئے قوانین کے مطابق بین الاقوامی طلبہ اب اپنے انحصاری پارٹنر یا بچوں کو برطانیہ نہیں لا سکیں گے جب تک کہ وہ پی ایچ ڈی یا پوسٹ گریجویٹ ریسرچ پروگرام میں داخلہ نہ لے لیں۔

برطانوی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم امیگریشن میں فیصلہ کن کمی کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں، اب نئے بیرون ملک مقیم طلبہ اپنے خاندان کے افراد کو برطانیہ نہیں لا سکیں گے۔

تعلیم اور تجربے کی شرط ختم، کینیڈا نے سٹارٹ اپ ویزا پروگرام شروع کردیا

برطانوی وزارت داخلہ نے کہا کہ پوسٹ گریجویٹ ریسرچ یا حکومت کی طرف سے فنڈڈ سکالرشپس کے طلبہ اس پابندی سے مستثنی ہوں گے،برطانوی حکومت کے فیصلے سے ان طلبہ کو دھچکا پہنچا جو اپنے والدین یا شریک حیات کو عارضی طور پر برطانیہ بلاتے تھے۔

اگرچہ برطانوی ہوم آفس نے اپنے بیان میں یہ نہیں بتایا کہ پابندی کیوں لگائی گئی ہے تاہم ماضی میں پاکستانیوں سمیت کئی ممالک کے طلبہ اپنے شریک حیات کو برطانیہ بلا کر وہاں پر والدین بن چکے ہیں،اس صورت حال کی بدولت ان کی اولاد کو برطانوی شہریت مل جاتی تھی اور والدین کو وہاں رہنے کا حق مل جاتا تھا۔


متعلقہ خبریں