ڈھاکہ: نوبل انعام یافتہ محمد یونس کو 6 ماہ قید کی سزا


ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں نوبل انعام یافتہ گرامین بینک کے سربراہ محمد یونس کو 6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کی عدالت نے 83 سالہ محمد یونس کو لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے گرامین ٹیلی کام کمپنی کے 3 عہدیداروں کو بھی لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے کا مرتکب پایا گیا۔

پراسیکیوٹر خورشید عالم نے کہا کہ عدالت نے کمپنی کے دیگر 3 عہدیداروں کو ضمانت دے دی ہے اور عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا ہے۔

نوبل انعام یافتہ محمد یونس کے وکیل خواجہ تنویر نے کہا کہ یہ مقدمہ سیاسی بنیاد پر بنایا گیا ہے تاکہ میرے مؤکل کو نشانہ بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: جاپان میں 7.4 شدت کا زلزلہ ، سونامی وارننگ جاری کر دی گئی

دوسری جانب انسانی حقوق کے ادارے نے شیخ حسینہ واجد کی حکومت پر نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ معیشت دان محمد یونس کو بنگلہ دیش کے لاکھوں افراد کو غربت سے نکالنے کے لیے 100 ڈالر قرض مہم چلانے پر 2006 میں نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں