پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 3 رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ ختم کرنے کا حکم دیدیا۔
سابق ایم این اے سلیم الرحمان، سابق ایم پی اے فضل حکیم اور میئر سوات شاہد خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پہلے سیدوشریف پھر وزیرستان میں ایک ہی واقعے کی ایف آئی آر درج کی گئی۔
ایک پارٹی کے لوگوں کی گرفتاریاں، کیا ایسے حالات میں شفاف الیکشن ہونگے؟ پشاور ہائیکورٹ
بعد ازاں عدالت نے پی ٹی آئی کے تینوں رہنمائوں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتیں شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے پناہ گاہیں ہیں۔