دھند نے دبئی کو بھی لپیٹ میں لے لیا ،ڈرائیورز کیلئے ہدایات جاری

Dubai

دھند نے دبئی کو بھی لپیٹ میں لے لیا ڈرائیورز کیلئے ہدایات جاری


شدید دھند نے دبئی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

روس اور ایران کا مقامی کرنسیوں میں تجارت کرنے کا فیصلہ

دبئی پولیس کو صبح 5 سے صبح 10 بجے تک شدید دھند اور حد نگاہ کم ہونے کے باعث پیش آنے والی ہنگامی صورتحال بارے 2,841 کالز موصول ہوئیں جبکہ حکام نے 51 ٹریفک حادثات کی اطلاعات پر امدادی کارروائیاں کیں۔

دبئی پولیس کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ٹریفک کے ڈائریکٹر میجر جنرل سیف محیر المزروعی نے کہا ہےکہ سڑکوں پردھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے موٹرسا ئیکل سواروں کو خاص طور سے احتیاط کرنی چاہیے۔

الیکشن کمیشن نے قومی میڈیا کیلئے 17 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ رکھنے میں ناکامی کی وجہ سے حادثات پیش آسکتے ہیں جن کے نتیجہ میں جانی و مالی نقصان ہو سکتا ہے۔

پولیس حکام نے ڈرائیورز پر زور دیا کہ دھند کے باعث خطرناک ٹریفک حادثات سے بچنے کے لیے محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری ہونے والی موسم کی پیش گوئیوں پر نظر رکھیں۔

الیکشن سیکیورٹی ، پنجاب نے فوج کی خدمات طلب کرلیں

دبئی پولیس نے دھند میں گاڑی چلاتے وقت حفاظتی اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے جن میں گاڑیوں کی رفتار کم رکھنے، لائٹس کا استعمال کرنے، اوورٹیک سےگریزکرنے، صرف اشد ضرورت پر لین تبدیل کرنے ، ہائی بیم استعمال نہ کرنے ، دوران ڈرائیونگ سڑک پر توجہ مرکوز رکھنے اور معمولی حادثات کی صورت میں ٹریفک بلاک نہ کرنے کی ہدایات شامل ہیں۔

 


متعلقہ خبریں