جمشید دستی کی اہلیہ نے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کر ادیئے

جمشید دستی

عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد ملک بھر میں کاغذات نا مزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایسے میں سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی اہلیہ نازیہ جمشید بھی سیاسی میدان میں آگئیں، انہوں نے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں این اے 175 اور این اے 176 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں۔

شاندانہ گلزار نے این اے 30 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے
خیال رہے کہ جمشید دستی کی اہلیہ نازیہ پہلی بار سیاست میں حصہ لے رہی ہیں ،کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت وکلاء اور کارکن بھی ان کیساتھ موجود تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ناذیہ جمشید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے تھے جس کے باعث وہ آج پھر آر او آفس کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے آئیں۔


متعلقہ خبریں