کسی نے چڑھائی کی تو جوہری حملے سے دریغ نہیں کریں گے، شمالی کوریا


پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے کہا ہے کہ کسی نے چڑھائی کرنے کی کوشش کی تو جوہری حملہ کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جون اُن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بیلسٹک میزائل کے تجربات شمالی کوریا کے دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی نے چڑھائی کی کوشش کی تو جوہری حملہ کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ کا مطلب یہ نہیں کہ فلسطینیوں پر اندھا دھند حملے کیے جائیں، فرانس

اس سے قبل امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربات پر مشترکہ بیان میں کہا کہ شمالی کوریا بغیر پیشگی شرائط کے بات چیت کرے۔

امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی ہتھیاروں اور بیلسٹک میزائل پروگرام میں پیشرفت کے خلاف ہیں۔


متعلقہ خبریں