حلقہ بندیوں سے متعلق غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں ، الیکشن کمیشن


الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ میڈیا پر حلقہ بندیوں سے متعلق غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں۔ الیکشن ایکٹ 2017ء اور رولز کے تحت حلقہ بندیوں کے اصول واضح ہیں۔

الیکشن کمیشن نے اعلامیے میں کہا ہے کہ صوبے کی آبادی کو مختص سیٹوں پر تقسیم کیا جاتا ہے تو ہر سیٹ کے کوٹے کا تعین ہو جاتا ہے ، اضلاع کی سیٹوں کے تعین کیلئے کوٹے کو ضلع کی آبادی پر تقسیم کیا جاتا ہے۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات، الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا گیا

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی ضلع کو مکمل سیٹیں دینے کے بعد بقایا آبادی 0.5 سے کم رہ جائے تو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ اگر آبادی 0.50 سے زیادہ ہو تو اس ضلع کو ایک سیٹ دے دی جاتی ہے۔ اگر کسی ضلع کی سیٹوں کا حصہ 4.49 بنتا ہے تو اسے 4 سیٹیں ملتی ہیں۔


متعلقہ خبریں