واٹس ایپ اسٹیٹس کا نیا فیچر


کیلیفورنیا: واٹس ایپ صارفین کے لیے اسٹیٹس اپ ڈیٹ ہیڈر کا نیا لے آؤٹ جلد متعارف کرانے جا رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی ذیلی ایپ نے نئے ڈیزائن والا اسٹیٹس اپ ڈیٹ ہیڈر صرف اینڈرائیڈ بیٹا صارفین کے لیے جاری کیا ہے جس کے لیے صارفین کو 2.23.26.13 ورژن ڈاؤن لوڈ کرنا ہو گا۔

واٹس ایپ اسٹیٹس اپ ڈیٹس ہیڈر میں کیمرا اور پینسل کے نشان کے 2 بٹن کا اضافہ کر رہا ہے جو صارفین کے لیے شارٹ کٹ کے طور پر کام کریں گے اور صارفین بغیر کسی زحمت کے تصاویر، ویڈیوز اور تحریر اپنے کانٹیکٹس کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل کا کروڑوں صارفین کی پسندیدہ ایپس بند کرنے کا فیصلہ

رپورٹ کے مطابق کمپنی کا مقصد کیمرے اور پینسل کے بٹن شامل کر کے لے آؤٹ کو منظم بناتے ہوئے صارفین کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں واٹس ایپ نے آزمائش کے لیے چینلز الرٹس فیچر اپنے صارفین کے لیے متعارف کرایا ہے۔


متعلقہ خبریں