بارسلونا میں اوورسیز پاکستانیوں کا پاک فوج کے نام “انٹرنیشنل سیمینار” کا انعقاد


ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے زیر اہتمام بارسلونا “اوورسیز پاکستانیوں نے پر امن پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا کر پیغام ریکارڈ کرایا۔

ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین نے پاک فوج کے نام “انٹرنیشنل سیمینار کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی لارڈ واجد خان اور چئیرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ چوہدری پرویز اقبال سمیت دیگر نے تقریب میں شرکت کی ہے۔

سیمنار میں پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد اور ترا ضمیر ،میرا ضمیر جنرل عاصم منیر کے فلک شگاف نعرے بلند کئے گئے۔

سینکڑوں پاکستانیوں نے سبز ہلالی پرچم لہرا کر پاکستان اور افواج پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں