شادی کی تقریب کے دوران دولہا انتقال کر گیا


سیالکوٹ، شادی کی تقریب کے دوران دولہا اچانک صوفے پر بیٹھے بیٹھے انتقال کر گیا۔

دولہے کو اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ بیٹھے بیٹھے ہی اپنی نشست پر ہی گر پڑا، خوشیاں مناتے دونوں گھرانے سوگ میں ڈوب گئے۔

گزشتہ شب ڈسکہ کے گاؤں ستراہ میں نکاح کے بعد اسٹیج پر رسم جاری تھی کہ اسی دوران دولہا اچانک انتقال کر گیا اور آگے کی طرف جھک گیا۔

دھند کے باعث وین کو حادثہ، 4افرادجاں بحق،13زخمی

نعیم نامی دولہا کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی وجہ دل کا دورہ بتایا۔

ہال میں آئے مہمان اس افسوسناک موت پر بہت رنجیدہ ہوئے اس طرح دلہن لینے آنے والی بارات دولہا کی میت لے کر واپس چلی گئی۔


متعلقہ خبریں