نگران حکومت نے پیاز کی برآمدات کو محدود اور سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے ملک میں پیاز کی قیمتوں میں استحکام کے لیے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔
پیاز برآمد کرنے کی اجازت صرف ایڈوانس ادائیگی کی شرط پر ہوگی اور پیاز کی برآمد کے لیے کم از کم ایکسپورٹ پرائس مقرر کی گئی ہے جو 750 ڈالر فی میٹرک ٹن ہوگی یعنی اس قیمت سے کم پر پیاز برآمد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
پاکستان دنیا بھرمیں پیاز پیداکرنے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر آ گیا
ذرائع کا کہنا تھا کہ پیاز کی برآمدات پر نئی شرائط 29 فروری 2024 تک لاگو رہیں گی۔خیال رہے کہ پڑوسی ملک بھارت نے بھی پیاز کی قیمتوں میں استحکام کے لیے رواں سال اکتوبر میں پہلے پیاز کی برآمدات کے لیے کم ازکم پرائس مقرر کی تھی اور اس کے بعد گزشتہ ہفتے پیاز کی برآمد پر 31 مارچ 2024 تک پابندی عائد کردی تھی۔