ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا گیا


ڈیرہ اسماعیل خان میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے رات 9 بجے کے قریب چونڈا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس پر فوری ردعمل دیتے ہوئے پولیس اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ شروع کردی جس کے بعد دہشتگرد فرار ہو گئے۔

ڈی آئی خان ، گیس تلاش کرنیوالی کمپنی کے قافلے پر حملہ ، پولیس اہلکار جاں بحق ، 12 افراد زخمی

پولیس نے بتایا کہ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دہشتگردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔


متعلقہ خبریں