سب کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ ٹیم کے لیے اچھا پرفارم کریں، محمد حفیظ


ڈائریکٹر قومی ٹیم محمد حفیظ نے کہا ہے کہ سب کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ ٹیم کے لیے اچھا پرفارم کریں۔

آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ عامر جمال اور خرم شہزاد کی پرفارمنس متاثرکن رہی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025ء ، آئی سی سی نے پاکستان کا بڑا مطالبہ تسلیم کرلیا

عامر جمال اور خرم شہزاد کو موقع دیا اور انہوں نے پرفارم کیا،بطور بیٹنگ یونٹ ہم نے اچھا نہیں کھیلا۔

امید ہے آئندہ میچز میں اچھی پرفارمنس دیکھنے کو ملے گی،ٹیم میں اتنا ٹیلنٹ ہے کہ وہ کسی بھی ٹیم کو کسی بھی کنڈیشن میں ہراسکتی ہے۔

وننگ کمبی نیشن کو زیادہ تبدیل نہیں کیا جاتا،سرفراز نے پچھلی سیریز میں اچھا پرفارم کیا تھا اس لیے ان کو موقع دیا گیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےشان ٹیٹ کو بولنگ کوچ مقرر کر دیا

سرفراز کا یہ ٹیسٹ بدقسمتی سے اچھا نہیں گیا،محمد رضوان نے بھی پاکستان کے لیے بہت اچھی پرفارمنس دی ہوئی ہے۔

سرفراز احمد نے پہلے بھی آسٹریلیا میں پرفارم کررکھا ہے،سرفراز احمد جنوبی افریقا میں بھی کھیل چکے ہیں۔

ایسا نہیں کہ سرفراز صرف ایک مخصوص کنڈیشن میں کھیلنے کے ماہر ہیں،خرم شہزاد نے ورلڈکلاس بیٹر کو2مرتبہ آئوٹ کیا۔

کینیڈا کا لاکھوں غیر قانونی امیگرنٹس کو شہریت دینے کا فیصلہ

خرم شہزاد کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے،میلبرن میں کنڈیشن دیکھ کر فیصلہ کرینگے کہ کس پلیئر کو کھیلانا ہے۔

 


متعلقہ خبریں