پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں کمی کردی ہے۔
چترال ، امریکی شہری کی مارخور کے شکار کیلئے ساڑھے 6 کروڑ کی بولی
تفصیلات کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹرز نے 30 سے300روپے تک کرایوں میں کمی کردی۔
لاہور سے کراچی کا کرایہ 7950 سے کم ہوکر کر 7700 روپے کر دیا گیا،لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ 1950روپے سے کم ہو کر 1880ہو گیا۔
حکومت پاکستان کا امیر کویت کی وفات پر ایک روزہ ”قومی یوم سوگ” منانے کا اعلان
لاہور سے پشاور کاکرایہ 2200 سے کم ہو کر 2050 روپے ہو گیا،کوئٹہ کا کرایہ 4650 سے کم ہوکر 4400 روپے کردیا گیا۔
مری کا کرایہ 2650 سے کم ہو کر 2550 روپے ہو گیا،لاہور سے کمالیہ کا کرایہ 1300سے کم ہوکر 1200روپے مقرر کردیا گیا۔
مسلم لیگ ضیاء دیگر جماعتوں سے مل کر الائنس بنائے گی، اعجاز الحق
لاہور سے ملتان کا کرایہ 1880 سے کم ہوکر 1830 ہوگیا،لاہور سے شجاع آباد کا کرایہ 2200 سے کم ہو کر 2150 ہوگیا۔
دوسری جانب سیکریٹری آر ٹی اے کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹر یونین سے پیٹرول کی قیمت میں کمی پر میٹنگ ہوئی۔
پیٹرول میں کمی کے تناسب سے کرایوں میں کمی کرنے کا کہا ہے۔
گوگل پلے موویز اور ٹی وی ایپس کو بند کرنے کا فیصلہ
نئے کرایوں کے بینرز بھی مختلف بس اڈوں پر آویزاں کرائے جائیں گے۔ٹرانسپورٹرز کی جانب سے 7فیصد کرائے کم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
راولپنڈی سرکاری بس اسٹینڈ سے روانہ ہونے والی بسوں کا نیا کرایہ نامہ جاری کردیا گیا ہے۔
راولپنڈی سے لاہور کا کرایہ 1200 سے کم کر کے1100 روپے کر دیا گیا۔
امیر بخش عرف میر مہر کا جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان
راولپنڈی سے جہلم کے لئے کرایہ 450 روپے وصول کئے جائیں گے۔راولپنڈی سے اسکردو کیلئے کرایہ 4500 روپے مقررکیا گیا ہے۔
راولپنڈی سے کراچی کیلئے ایگزیکٹو کلاس کا کرایہ 5700 ، بزنس کلاس کا 6650 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
کرایہ نامہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کیا گیا، کرایہ نامے پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔