ایران: یورپ جانے کی خواہش، 46 پاکستان گرفتار

Arrest

سعودی عرب 17 ہزارغیرقانونی تارکین وطن گرفتار


تہران: ایرانی سیکیورٹی فورسز نے یورپ جانے کے خواہشمند 46 پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستانیوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ہونے والے تمام 46 پاکستانی غیر قانونی طریقے سے یورپ جانا چاہتے تھے۔

گرفتار ہونے والے افراد مختلف انسانی ایجنٹوں کے ذریعے ایران سے یورپ جا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ مشعل الاحمد الصباح کویت کے نئے امیر مقرر

گرفتار ہونے والے پاکستانیوں کا تعلق مختلف صوبوں سے ہے جن میں 26 کا تعلق پنجاب، 3 کا تعلق خیبر پختونخوا، 12 افراد کا تعلق سندھ اور 5 کا تعلق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ہے۔

ایرانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گرفتار کیے گئے پاکستانیوں کو انچارج راہداری گیٹ تفتان کے حوالے کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں