جدہ اور ریاض سمیت 4سعودی شہروں میں نئے ٹیکسی پرمٹ کے اجرا پر پابندی عائد

taxi

جدہ اور ریاض سمیت 4سعودی شہروں میں نئے ٹیکسی پرمٹ کے اجرا پر پابندی عائد


سعودی عرب کے وزیر مواصلات و لاجسٹک خدمات کے انجینئر صالح الجاسر نے ٹیکسیوں سے متعلق نیا حکم جاری کیا ہے۔

کینیڈا کا لاکھوں غیر قانونی امیگرنٹس کو شہریت دینے کا فیصلہ

عکاظ اخبار کے مطابق سعودی وزیر نے ریاض، مدینہ منورہ، جدہ اور دمام میں ٹیکسی پرمٹ کے اجرا اور گاڑیوں کو ٹیکسی میں شامل کرنے کی نئی درخواستیں وصول کرنے پر پابندی لگاتے ہوئے کہا کہ مذکورہ شہروں میں مزید گاڑیاں ٹیکسیوں میں شامل کرنے اور ٹیکسیوں کے نئے پرمٹ کے اجرا کےلیے درخواستوں کی وصولی بند کردی جائے گی۔

سعودی وزیرنے کہا کہ اس پابندی سے اتھارٹی کو پہلے سے موصول درخواستیں مستثنی ہوں گی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےشان ٹیٹ کو بولنگ کوچ مقرر کر دیا

جو افراد 15دسمبرسے قبل اپنی گاڑیوں کو ٹیکسیوں میں شامل کرانے یا ٹیکسی پرمٹ کے اجرا کی درخواستیں دے چکے ہیں ان کی درخواستیں موثر ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ریاض، مدینہ منورہ جدہ اور دمام شہروں میں ٹیکسیوں کے پرمٹ میں توسیع کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں