یوکرین ، ویلیج کونسل کے اجلاس میں دستی بموں سے حملہ ، 26 زخمی


یوکرین کے مغربی علاقے میں واقع قصبے کی کونسل کی میٹنگ میں کونسلر نے دستی بم پھینک دیئے جس کے نتیجے میں 26 افراد زخمی ہو گئے۔

کونسل کی میٹنگ کی براہ راست کارروائی کے دوران اگلے سال کے بجٹ اور اس سال کی مالی صورتحال پرگرما گرم بحث کی جا رہی تھی۔  کونسل کے سربراہ کو بونس دینے کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری تھا کہ کونسلر نے اچانک  دستی بم سے حملہ کر دیا۔

یوکرین: 2 تربیتی طیارے ٹکرا گئے، 3 پائلٹ ہلاک

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کونسل کی کارروائی کے دوران ایک کونسلر بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے چیختا چلاتا ہوا اجلاس سے باہر نکلا اور ایک ساتھی کو بھی باہر لے گیا ، چند منٹ واپس آ کر اس نے دستی بم پھینکنا شروع کر دیئے۔

پولیس کے مطابق بم حملے کے نتیجے میں 26 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 6 کی حالت نازک ہے۔

 


متعلقہ خبریں