نئی گیند کے ساتھ اچھی باؤلنگ نہیں ہو رہی، عمر گل


پرتھ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ عمر گل نے کہا ہے کہ نئی گیند کے ساتھ اچھی باؤلنگ نہیں ہو رہی اور فاسٹ باؤلرز کی رفتار میں کمی نظر آ رہی ہے۔

پرتھ ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر گل نے کہا کہ باؤلنگ یونٹ نے 10 وکٹیں لیں جس سے ان کی کاکردگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف پرتھ میں پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 فاسٹ باؤلرز کو کھلانے کا فیصلہ درست ثابت ہوا، دونوں نوجوان فاسٹ باؤلرز نے فائٹ بیک کر کے اچھی باؤلنگ کی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اپنے کیریئر کے پہلے ٹیسٹ میں باؤلنگ کرنا مشکل ہوتا ہے اور خاص طور پر آسٹریلیا میں آسٹریلیا کے خلاف باؤلنگ آسان نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں: میسی کی جرسیاں 78 لاکھ ڈالرز میں نیلام

عمر گل نے کہا کہ فاسٹ باؤلرز کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔ عامر جمال اور خرم شہزاد فرسٹ کلاس سیزن میں باؤلنگ کرتے آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ہمارے مین باؤلر ہیں اور وائٹ بال سے ریڈ بال میں آکر باؤلنگ کرنا آسان نہیں ہوتا، انہوں نے لمبے عرصے سے ٹیسٹ نہیں کھیلے اس لیے ردھم میں آنے میں وقت لگے گا۔ امید ہے وہ دوسری اننگز میں اچھے ردھم کے ساتھ باؤلنگ کریں گے۔

واضح رہے کہ پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا کی تمام 10 وکٹیں فاسٹ باؤلرز نے حاصل کیں، ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے عامر جمال نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 6، خرم شہزاد نے 2، شاہین اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


متعلقہ خبریں