میٹرو بس، اورنج ٹرین میں طلبا کے مفت سفر پر پابندی عائد

metro bus

لاہور میں موسم سرما کی تعطیلات کے دوران میٹرو بس اور اورنج ٹرین میں طلبا کے مفت سفر پر پابندی عائد کر دی گئی۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی کے جاری کردہ بیان کے مطابق میٹرو بس اور اورنج ٹرین میں 16 دسمبر سے طلبا کے مفت سفر کی سہولت تاحکم ثانی ختم کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں میٹرک امتحانات یکم مارچ سے شروع ہوں گے

موسم سرما کی تعطیلات کے اختتام پر طلبا کی مفت سفر کی اسکیم کے دوبارہ اجرا کا فیصلہ کابینہ کرے گی۔


متعلقہ خبریں