سائفر کیس کی کارروائی پرنٹ الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد

ڈپٹی چیف جسٹس

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس کی کارروائی پرنٹ، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر تے ہوئے تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔

خصوصی عدالت کی جانب سے جاری ہونے والے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سائفر کیس کی پرنٹ، الیکٹرونک میڈیا اور سوشل میڈیا پر کوئی کارروائی نشر نہیں ہو گی۔

جاری فیصلے میں پیمرا اور پی ٹی اے کو اس حوالے سے پابندی کی ہدایت کی گئی ہے، اگر کوئی بھی خلاف ورزی ہوئی تو اس پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی۔

سائفر کیس ، عمران خان کی درخواست پر ایف آئی اے اور سابق سیکرٹری داخلہ کو نوٹس

جاری فیصلے میں  پیمرا اور پی ٹی اے کو عدالتی حکم کی کاپی فراہم کی ہدایت کی گئی ہےتاکہ آئندہ خلاف ورزی نہ ہو۔

فیصلے  میں کہا گیا ہے کہ سائفر کیس کا ٹرائل ان کیمرہ کرنے کی پراسیکیوشن کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔

جبکہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی فیملی مشروط موجود ہو گی ، تاہم شرط ہو گی کہ عدالتی کارروائی کو فیملی ممبران کسی جگہ بیان نہیں کریں گے ۔

تحریری حکم نامہ کے مطابق ٹرائل کی کارروائی کے دوران پبلک موجود نہیں ہو گی ۔


متعلقہ خبریں