سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد

shahmehmood

سائفر کیس میں سابق وزیراعظم اور سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین اور وائس چیئرمین پر فرد جرم سنائی۔ دونوں رہنماوں کی طرف سے صحت جرم سے انکار کردیا گیا۔

سائفر کیس میں 12 دسمبر کو فرد جرم ، قمر باجوہ کو بطور گواہ بلوانا چاہوں گا ، عمران خان

ملزمان پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد سائفر کیس کا باقائدہ ٹرائل اڈیالہ جیل میں شروع ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سماعت میں دونوں رہنماوں پر فرد جرم عائد نہیں ہوسکی تھی۔ خصوصی عدالت نے وکلاء صفائی کی جانب سے دائر 6 متفرق درخواستیں نمٹا کر کیس کی سماعت ایک دن کے لیے ملتوی کردی تھی۔


متعلقہ خبریں