کنر پساکھی فیلڈ سے تیل اور گیس کی اضافی پیداوار شروع

تیل گیس ذخائر

تیل اور گیس کی اضافی پیداوار شروع


او جی ڈی سی ایل نے کنر پساکھی ڈیپ فیلڈحیدر آباد سے پاکستان کے توانائی کے منظر نامہ کو مضبوط بنانے کے لئے اضافی پیداوار شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اینڈرائیڈ موبائل فونز میں میسیجز کو ایڈٹ کرنے کا فیچرمتعارف کرانے کا امکان

او جی ڈی سی ایل سے جاری اعلامیہ کے مطابق اپنی پروڈکشن آپٹیمائزیشن مہم کے طور پر او جی ڈی سی ایل نے آپریشنل ترمیمات اوران ہاؤس کمپریشن انتظامات کو لاگو کیا جس کے نتیجہ میں کے پی ڈی فیلڈ میں 6 کم پریشر والے کنوؤں سے گیس دوبارہ سسٹم میں شامل ہو گی۔

مذکورہ اقدام کے نتیجے میں 16 ملین سٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس، 150 بیرل یومیہ خام تیل اور 18 میٹرک ٹن یومیہ ایل پی جی کا متاثرکن اضافہ ہوا ہے۔

سعودی کمپنی آرامکو کی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری،معاہدہ طے پاگیا

11 دسمبر 2023 سے سسٹم میں اضافی حاصل ہونے والی گیس کو بغیر کسی رکاوٹ کے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ  کے نیٹ ورک میں شامل کردیا گیا ہے۔

صوبہ سندھ میں ضلع حیدرآباد سے تقریباً 25 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع کے پی ڈی فیلڈ او جی ڈی سی ایل کے پورٹ فولیو میں ایک اہم اثاثہ ہے۔

پنجاب ،جے یو آئی اور ن لیگ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اصولی اتفاق

فی الحال یہ فیلڈ 1600 بیرل یومیہ خام تیل، 107 ملین سٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس، اور 195 میٹرک ٹن یومیہ ایل پی جی پیدا کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں