ڈالر مزید سستا ہو گیا ، اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی


ڈالر کی قیمت مزید کم  اور روپے تگڑا ہو گیا ، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

منگل کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر مزید 40 پیسے سستا ہو گیا ، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 283 روپے 50  پیسے ہو گئی۔

گزشتہ روز کاروباری دن کے احتتام پر ڈالر 283 روپے ، 90 پیسے پر بند ہوا تھا۔

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیا

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 352 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 66 ہزار 365 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔


متعلقہ خبریں