یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی اور آٹے سمیت متعدد اشیاء عام مارکیٹ سے مہنگی فروخت ہونے لگیں


یوٹیلیٹی اسٹورز پر بیشتر بنیادی اشیاء اوپن مارکیٹ سے بھی مہنگی فروخت ہونے لگیں۔

ادارہ شماریات نے یوٹیلیٹی اسٹورز اور اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ جس کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر فی کلو چینی اوپن مارکیٹ سے  19 اعشاریہ 72 روپے مہنگی مل رہی ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں 8 روپے فی کلو اضافہ

یوٹیلیٹی اسٹورز پر عام صارفین کیلئے فی کلو چینی کی قیمت 155 روپے ہے جو اوپن مارکیٹ میں 135 اعشاریہ 28 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹا اوپن مارکیٹ سے 19 اعشاریہ 66 روپے مہنگا مل رہا ہے ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر عام صارفین کیلئے 20 کلو آٹا 2 ہزار 840 روپے کا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمت 2820 روپے ہے۔


متعلقہ خبریں