لاہور: 24 گھنٹے میں 370 وارداتیں رپورٹ


لاہور: پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران 370 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

پولیس کے مطابق چوروں نے 10 گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کیا جبکہ 24 افراد سے اسلحہ کے زور پر لاکھوں روپے اور موبائل فون چھین لیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق36شہریوں سے عام شاہراہوں پر ہزاروں روپے اور موبائل فون چھین لیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کر دیا

پولیس کے مطابق 52 موٹرسائیکلیں اور 2 کاروں سمیت چوری کی 245وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ 24 گھنٹے کے دوران ناجائز اسلحہ اور منشیات کے29 ،29 مقدمات درج کیے گئے۔

58اشتہاری اور 168عدالتی مفروروں کو گرفتار کر لیا گیا۔


متعلقہ خبریں