امریکی ریاست ٹینیسی میں بارش اور طوفانی بگولوں سے تباہی ، 6 افراد ہلاک ، املاک کو بھی نقصان


امریکی ریاست ٹینیسی میں طوفانی بارش اور بگولوں سے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق طوفانی بگولوں کے باعث ٹینیسی میں بڑے پیمانے پر املاک کو بھی نقصان پہنچا ، وسطی علاقوں میں بجلی بھی معطل ہو گئی جس سے 80 ہزار کے قریب گھرانے بجلی سے محروم ہو گئے۔

امریکا میں برفانی طوفان: متعدد ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

ریاست ٹینیسی کی کاؤنٹی منٹگمری کے میئر نے بگولوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حکام نے کاؤنٹی منٹگمری کے عوام سے کہا ہے کہ سڑکوں سے دور رہیں کیونکہ مختلف مقامات پر ایمرجنسی کارروائیاں جاری ہیں۔


متعلقہ خبریں