ٹریفک پولیس کا تمام لائسنس سروسز آن لائن کرنیکا فیصلہ

driving licence

لاہور(عزیر چوہدری) حکومت پنجاب کی جانب سے پٹرولنگ پوسٹ، خدمت مراکز کے ساتھ ساتھ پولیس سٹیشنز، آن لائن اور ایپ کے ذریعے شہریوں کو لرنگ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔

آئی جی پنجاب عثمان انور کے مطابق لرنر و ریگولر ڈرائیونگ لائسنس، انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس اور رینیول آف لائسنس کا حصول انتہائی آسان بناتے ہوئے نئے آن لائن سسٹم ڈاٹ نیٹ متعارف کروا رہےہیں۔

نئے سسٹم کے ذریعے اب شہری گھر بیٹھے آن لائن لرنگ ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے،اوور لوڈ کی وجہ سے لائسنس اجراء سسٹم میں تعطل و خرابی کرنے کے خدشات کو دور کر دیا گیا ہے۔

ڈرائیونگ لائسنس بنانے کیلئے 3 روز کی نرمی کر دی گئی

عثمان انور کے مطابق شہریوں کے لئے آن لائن لرنر آن ویب ایپ سروس کل سے شروع کی جا رہی ہے،پنجاب کے تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر لرنر لائسنس بنانے کی سہولت کا آغاز بھی کل سے کر دیا جائے گا۔

لبرٹی خدمت مرکز پر کل شام چھ بجے سے پچاس سال سے زائد العمر شہریوں کی میڈیکل ویریفیکیشن کی سہولت بھی میسر کر دی جائے گی۔

دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر جُرمانوں میں بھاری اضافہ

آئی پنجاب کے مطابق خدمت مرکز لبرٹی گلبرگ میں لرنر لائسنس بنوانے کے لئے آنے والے شہریوں کے لئے علیحدہ کلومیٹک سروس آج رات گیارہ بجے سے فراہم کر دی جائے گی

خدمت مرکز گارڈن ٹاؤن میں لرنر لائسنس بنوانے والوں کے لئے کیومیٹک سروس کا آغاز کل رات نو بجے سے ہوگا،لبرٹی اور گارڈن ٹاؤن کے خدمت مراکز پر شہریوں کو آج رات گیارہ بجے سے ویری فیکیشن کے لئے انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے جرمانوں میں بھاری اضافہ کر دیا

انکا کہنا تھا کہ نئے سسٹم کے تحت لرنر لائسنس کی تجدید کا آغاز پیر کی رات آٹھ بجے سے ہوگا،نئے سسٹم کے تحت ریگولر لائسنس کے لئے اپائنٹمنٹ چودہ دسمبر جبکہ ریگولر اور ڈپلیکیٹ لائسنس کے لئے سترہ دسمبر سے ملے گی۔

نئے سسٹم کے تحت انٹرنیشنل لائسنس کے لئے انیس دسمبر، نئے ریگولر لائسنس بنوانے کے لئے پچیس دسمبر سے اپوائنمنٹ ملے گی تاہم پولیس خدمت ایپ کے ذریعے شہریوں کو لرنر کی سہولت گیارہ دسمبر کی شام سے فراہم کر دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں