مچل جانسن کی تنقید پر ڈیوڈ وارنر نے خاموشی توڑ دی


آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر نے سابق فاسٹ بولر مچل جانسن کی تنقید پر خاموشی توڑ دی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ایک کالم میں مچل جانسن نے ڈیوڈ وارنر پر کڑی تنقید کی تھی اور ان کے خود ریٹائر ہونے کے فیصلے پر سوالات اٹھائے تھے۔

سابق فاسٹ بولر نے بتایا کہ آسٹریلوی کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے اسکینڈل میں پھنسنے والے اور مشکلات کا شکار اوپنر ڈیوڈ وارنر کو کیوں ان کی خواہش کے مطابق فیئر ویل دیا جا رہا ہے۔

ڈیوڈ وارنر کی پی ایس ایل میں شرکت سے معذرت

اس کالم کے بعد مچل جانسن کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور سابق فاسٹ بولر کو اپنے کالم کی بھاری قیمت بھی چکانا پڑی اور انہیں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان سیریز کے لیے ٹرپل ایم کے کمنٹری پینل سے بھی نکال دیا گیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہونے جا رہا ہے۔مچل جانسن کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ڈیوڈ وارنر نے ایک انٹرویو کے دوران جلتی پر تیل ڈالنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ سابق ساتھی اپنی رائے کا حق رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا ہر کسی کو اپنی رائے کا حق ہے ہمیں اب آگے بڑھنا ہے، یہ سیزن ہیڈلائن کے بغیر نہیں ہو گا، ہم پرتھ میں سیزن کے پہلے ٹیسٹ میچ کے منتظر ہیں۔


متعلقہ خبریں