انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے نیپال کو شکست دے دی


دبئی: انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے نیپال کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی کے آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں ہونے والے اے سی سی انڈر 19 ایشیا میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیپال کی ٹیم 47.2 اوورز میں 152 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

نیپال کے کھلاڑی اوتم ماگر اور دیپیش کندل نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 68 رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن بہتر کی جبکہ اس سے قبل آدھی ٹیم صرف 46 رنز ہی بنا سکی تھی۔

اوتم ماگر 51 اور دیپیش کندل نے 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

یہ بھی پڑھیں: وارم اپ میچ میں نسلی امتیاز ، کرکٹ آسٹریلیا کی پاکستان سے معذرت

پاکستان انڈر 19 کی ٹیم نے 152 رنز کا ہدف 26.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی اذان اویس 56 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور ٹیم کے کپتان سعد بیگ 56 گیندوں پر 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ان کی نصف سنچری میں 5 چوکے بھی شامل تھے۔

اذان اویس اور سعد بیگ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 108 رنز کا اضافہ کیا۔ فاسٹ باؤلر محمد ذیشان نے 19 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی انڈر 19 ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا دوسرا میچ اتوار کو انڈیا کے خلاف کھیلے گی۔


متعلقہ خبریں