وفاقی تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

تعلیمی ادارے

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے وفاق کے سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن کی جانب سے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

پنجاب میں سی این جی سٹیشنز کو ایل این جی سپلائی بحال

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاق کے زیر نگرانی تمام اسکول اور کالجز 25 دسمبر سے 29 دسمبر تک بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاق کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں یکم جنوری سے بحال ہوں گی۔


متعلقہ خبریں