لاہور قلندرز پی ایس ایل ڈرافٹ میں فخر زمان کو اپنی ٹیم کا حصہ بنائے گی


پی ایس ایل کے ٹیموں نے آٹھ آٹھ کھلاڑیوں کو ریٹین کیا، لاہور قلندرز نے فخر زمان کو ریٹین کرنے کی بجائے ریلیز کر دیا۔

پاکستان سپر لیگ کے قوانین کے تحت فرنچائزز زیادہ سے آٹھ کھلاڑیوں کو ریٹین کر سکتی ہیں، اب فخر زمان پی ایس ایل 9 کے ڈرافٹ میں شامل ہوں گے۔

وہ دوبارہ لاہور قلندرز کا حصہ بن سکتے ہیں، ڈرافٹ میں لاہور قلندرز فخر زمان کو اپنی ٹیم کا حصہ بنا لے گی۔

پی ایس ایل کی تمام ٹیموں نے اپنے 8،8 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا

لاہور قلندرز سے پہلے اگر کسی نے فخر زمان کو پک کر لیا تو لاہور قلندرز رائٹ ٹو پک کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے بیٹر کو اپنی ٹیم کا حصہ بنا لے گی یہ قلندرز کی پلاٹینم کے پہلے راؤنڈ کی چھٹی پک ہو گی۔

دوسری جانب لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا کا کہنا تھا کہ فخر زمان کو ریلیز کرنا ہماری پلاننگ کا حصہ ہے اور وہ لاہور قلندرز فیملی کا حصہ ہیں۔


متعلقہ خبریں