موٹروے ایم ون شدید دھند کی وجہ سے بند

دھند

پشاور: موٹروے ایم ون صوابی سے سے پشاور ٹول پلازہ کو دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔

موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ون کو رات گئے شدید دھند کی وجہ سے بند کیا گیا۔ موٹروے ایم ون کو صوابی سے برہان تک شدید دھند کی وجہ سے بند کیا گیا جبکہ موٹروے ایم 5 کو بھی ظاہر پیر سے اوچ شریف تک دھند کی وجہ سے بند کیا گیا۔

سوات ایکسپریس وے اسماعیلیہ سے ایم ون جانے والی ٹریفک کا رخ جی ٹی روڈ کی طرف موڑ دیا گیا اور موٹروے ایم 5 کو بھی دھند کی وجہ سے رحیم یار خان ٹول پلازہ پر بند کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ: پرویز خٹک کا تمام حلقوں سے داماد، بیٹوں سمیت انتخابات لڑنے کا اعلان

موٹروے کو شدید دھند میں کسی بھی قسم کے ٹریفک حادثے کی وجہ سے بند کیا گیا دھند کم ہونے کے بعد موٹروے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں