گور نمنٹ حج اسکیم :10دن میں صرف 12600 در خواستیں وصو ل

گور نمنٹ حج سکیم، 10دن میں موصول درخواستوں کی تعداد مایوس کن رہی


گور نمنٹ اسکیم کے تحت حج در خواستوں کی وصو لی کی آخری تاریخ میں صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گور نمنٹ حج اسکیم کے تحت10 دن میں صرف 12600 در خواستیں وصو ل  ہوئیں۔

سپانسر شپ اسکیم کے تحت 800در خواستیں آئی ہیں۔ گورنمنٹ اسکیم کا حج کوٹہ 89ہزار605ہے۔

لیاقت جتوئی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا

وزارت مذہبی امور کے ذ رائع نے بتایا کہ 27نومبر سے پانچ دسمبر تک پانچ دنوں میں وصول ہونے والی حج درخواستوں کی تعداد مایوس کن ہے۔

ا سپانسر شپ اسکیم کا کوٹہ 25ہزار مقرر کیا گیا ہے۔ ماضی میں ابتدائی ایام میں ہمیشہ بھاری تعداد میں در خواستیں جمع کرائی جا تی تھیں لیکن اس سال یہ تعداد بہت کم بلکہ ما یوس کن ہے۔

امریکہ میں مقیم پاکستانی بزنس مین تنویر احمد کا نسٹ یونیورسٹی کو 9 ملین ڈالر کا عطیہ

اس بات کاقومی امکان ہے کہ شاید حج کوٹہ کے مطابق پوری در خواستیں نہ آئیں بالخصوص سپانسر شپ اسکیم کا ہدف پورا ہونا مشکل نظر آ رہا ہے۔


متعلقہ خبریں