سعودی عرب میں ریجنل ہیڈکوارٹر قائم کرنے والی بین الاقوامی کمپنیوں کیلئے بڑی مراعات کا اعلان


سعودی عرب نے دارالحکومت ریاض میں ریجنل ہیڈکوارٹر کھولنے والی بین الاقوامی کمپنیوں کے لئے نئی ٹیکس مراعات کا اعلان کیا ہے۔

سعودی اخبار اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارت سرمایہ کاری نے وزارت خزانہ اور زکواۃ، ٹیکس و کسٹمزاتھارٹی کے تعاون سے کمپنیوں کے لیے ٹیکس مراعات کے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

جس کا مقصد کمپنیوں کو سعودی عرب میں ریجنل ہیڈکوارٹر قائم کرنے پر آمادہ کرنا، انہیں سہولتیں فراہم کرنا اورمملکت کو مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں بین الاقوامی کمپنیوں کا پہلا آپشن بنانا ہے۔

سعودی عرب میں اپنا ریجنل ہیڈکوارٹر قائم کرنے والی بین الاقوامی کمپنیوں کو 30 برس تک ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

سعودی عرب کی اپنے شہریوں کو پاکستان سمیت 25 ممالک جانے سے اجتناب برتنے کی ہدایت

ان کو ریجنل ہیڈ کوارٹر پر انکم ٹیکس میں سہولت دی جائے گی۔ مملکت میں ریجنل ہیڈ کوارٹر کھولنے والی بین الاقوامی کمپنیوں کو پرمٹ کے اجرا کی تاریخ سے ٹیکس سہولتوں کی فراہمی شروع کی جائے گی۔

سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے کہا کہ مملکت میں بین الاقوامی کمپنیوں کے لیے ٹیکس ترغیبات سعودی عرب کو پورے علاقے میں بین الاقوامی کمپنیوں کے ہیڈکوارٹرز کا سینٹر بنانے میں موثر ثابت ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ریجنل ہیڈکوارٹر قائم کرنے والی کمپنیوں کو اور بھی کئی رعایتیں دی جائیں گی جن میں سعودائزیشن کے حوالے سے لچک پیدا کرنا اور ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور ماہرین کے تقرر میں تعاون شامل ہے۔

خالد الفالح نے کہا کہ عودی معیشت میں استحکام منفرد تجربہ کار اور باصلاحیت افراد کی موجودگی خصوصا سٹریٹجک محل وقوع اور ترقی کے بہترین امکانات کے باعث 200 سے زیادہ کمپنیاں اس پروگرام میں شامل ہورہی ہیں۔


متعلقہ خبریں