سابق امریکی سفارتکار پر جاسوسی کا الزام عائد

America

واشنگٹن: امریکہ کے ریٹائرڈ سفارتکار مینوئل روچا پر کیوبا کے لیے جاسوسی کا الزام عائد کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ سابق امریکی سفارتکار مینوئل روچا کو جمعہ کو فلوریڈا سے گرفتار کیا گیا ہے وہ بولیویا میں سفیر رہے ہیں۔

محکمہ انصاف کے مطابق 73برس کے روچا پر کیوبا کو انٹیلی جنس جمع کرنے میں مدد دینے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی: منی پور میں پھر فسادات پھوٹ پڑے، 13 افراد ہلاک

امریکی ادارے کے مطابق مینوئل روچا کئی عشروں تک کیوبا کے لیے ایجنٹ کا کام کرتے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں