اسلام آباد ہائیکورٹ کا شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم


اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے21نومبر کو محفوظ ہونے والا فیصلہ سناتے ہوئے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا۔

پولیس خواتین اور سادہ لباس لوگ میرے گھر کا دروازہ توڑ کر میری بیٹی کو لے گئے، شیریں مزاری

عدالت کا کہنا تھا کہ شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنا غیر منصفانہ اور غیر قانونی ہے،عدالت نے ڈی جی امیگریشن کو ایک ہفتے میں نام نکال کر ڈپٹی رجسٹرار کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کی سفارش پر سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام پی سی ایل لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں